What is VDRL test!

وی ڈی آر ایل ٹیسٹ(ونیریل ڈیزیز ریسرچ لیبارٹری ٹیسٹ) کا مخفف ہے اور بنیادی طور پر یہ سفلس یعنی آتشک کی اینٹی باڈیز جو انسانی جسم میں اس مرض کے خلاف بن رہی ہوتی ہیں اس کو جانچنے کا بلڈ ٹیسٹ ہے اگر یہ پوزیٹو آ جائے تو پھر ڈاکٹر اپ کو ٹی پی ایچ اے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہیں جس میں سفلس کی ویلیو معلوم ہو جاتی ہے اور مرض کنفرم ہو جاتا ہے اب جس راز سے پردہ اٹھانا ہے وہ یہ ہے کہ اٹھانوے فیصد لیبارٹری اسسٹنٹ اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں یا پھر غلط فہمی میں ہوتے ہوئے جب وی ڈی ار ایل ٹیسٹ پوزیٹو ا جائے تو مریض کو بتایا جاتا ہے کہ آپ کو سوزاک ہے اور آپ اس کا علاج کریں اکثر اوقات یہ ٹیسٹ اس وقت بھی کیا جاتا ہے جب کسی مریض کو خون کا عطیہ کرنا ہو اب مریض لیبارٹری اسسٹنٹ کی بات کو سند مانتے ہوئے سوزاک کا علاج شروع کروا دیتا ہے اور نااہل معالج بھی اس مرض کی تفصیلات علامات پوچھے بغیر ہی سوزاک کا علاج شروع کر دیتا ہے اور یوں عمر کا ایک حصہ سوزاک کا علاج کرواتے ہوئے گزر جاتا ہے اور مرض بڑھتا جاتا ہے کیونکہ ایسا مریض جس کا وی ڈی آر ایل پازیٹو ہوتا ہے اس کو درحقیقت آتشک یعنی صفلس کا مرض ہوتا ہے اور علاج اس کا سوزاک کا ہو رہا ہوتا ہے ہمارے پندرہ سال کے تجربے میں ایسے ہزاروں لوگ ملے جن کو لیبارٹری والوں نے غلط مشورہ دیا تھا ایک اور بات اگر آپ کا وی ڈی آر ایل ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے تو ٹی پی ایچ اے ٹیسٹ لازمی کروائیں اگر ٹی پی ایچ اے ٹیسٹ نیگیٹو آتا ہے تو وی ڈی آر ایل ٹیسٹ کی حیثیت ختم ہو جاتی ہے اس لیے جب تک اپنا ٹی پی ایچ اے ٹیسٹ نہ کروا لیں تب تک وی ڈی آر ایل ٹیسٹ کو حتمی نہ سمجھا جائے یہ ایک بنیادی پیغام آپ تک پہنچانا ہمارا فرض تھ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top